ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو میں کار بلڈنگ سے ٹکرا گئی - معجزانہ طور پر بچ گئے تینوں سوار

مینگلورو میں کار بلڈنگ سے ٹکرا گئی - معجزانہ طور پر بچ گئے تینوں سوار

Sun, 04 Jun 2023 20:29:34    S.O. News Service

مینگلورو 4 / جون (ایس او نیوز) تین لوگ معجزانہ طور پر ایک سڑک حادثہ میں  اُس وقت زندہ بچ گئے جب  اُن کی کار ایک عمارت سے ٹکراگئی۔ حادثہ سورتکل کے قریب تادمبیل کے مقام پر اتوار صبح پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کار جس میں ایک خاتون سمیت تین لوگ سوار تھے،  اُڈپی سے مینگلور کی طرف جارہی تھی، کہ اچانک کار بے قابو ہوکر وینکٹ رمن راو نامی شخص کی ملکیت والی عمارت سے ٹکراگئی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ   عمارت کے شٹر اور چھت کو  شدید نقصان پہنچا ،  اس کے علاوہ کار بھی بری طرح تباہ ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ  کار میں موجود 'ایئر بیگ' بروقت کھل جانے سے کار میں سوار افراد جانی نقصان سے محفوظ رہ گئے ۔ پتہ چلا ہے کہ ان  کی کار کے پیچھے ہی ان کے دوست کی بھی کار تھی، جنہوں نے زخمیوں کو فوری  طور پر اسپتال میں منتقل کیا ۔ 

بتایا گیا ہے کہ  جس عمارت سے کار ٹکرائی تھی، اُسی عمارت کے باہر دو لوگ آرام  بھی کررہے تھے، وہ بھی اس حادثے میں معجزاتی طور پر بچ گئے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تادمبیل کے قریب  ہائی وے پر جو غیر سائنٹفک موڑ موجود ہے ، اس کی وجہ سے یہاں بار بار حادثے پیش آ رہے ہیں جس میں  لوگوں کا جسمانی اور جانی نقصان ہو رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ  ہائی وے اتھاریٹی کو اس ضمن میں فوری توجہ دیتے ہوئے اس کا حل نکالنا چاہیے ۔ 


Share: